کیڈٹ کالج پٹارو میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی

 
0
375

پٹاور،اپریل 08(ٹی این ایس):کیڈٹ کالج پٹارو میں آج بروز اتوارتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کیڈٹ کالج پٹارو آمد پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار نے مہمان خصوصی ک کا بھر پور استقبال کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کیڈٹس اپنے اسلاف کی درخشاں روایات اور اسلامی اقدار کے روشنی میں بہترین کردار سازی پر توجہ دیں۔مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی میں کیڈٹ کالج پٹارو کا کردار قابل تحسین ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کالج میں نو تعمیر شدہ ان ڈور اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ اس ضمن میں چیف آف نیول اسٹاف نے کالج میں موجود لیبارٹریز اور دیگر سہولیات کا دورہ بھی کیا۔بعد ازاں امیر البحر نے کالج کے انفراسٹرکچر، سہولیات اور تدریسی ماحول کو سراہا۔