تنگوانی: نامعلوم افرادنے شہری کے گندم کے ڈیرے کو آگ لگا دی، سو من سے زائد کے گندم جل کر راکھ ہوگئ

 
0
587

تنگوانی، اپریل 09 (ٹی این ایس): تنگوانی کے قریب گاؤں سلیم خان بنگلانی میں نامعلوم افراد نے رفیق احمد بنگلانی نامی ایک شہری کے 10 ایکڑ کی گندم کے ڈیرے کو آگ لگا کر جلا دیا۔ جس کے وجہ سے ایک سو من سے زائد کے گندم جل کر راکھ ہوگئ ۔
واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی تا ہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے ۔ گندم کے ڈیرے کو آگ لگنے کے وجہ سے مالکان کو لاکھوں کا نقصان ہوا انھوں نے اعلیٰ حکام سے واقع کا نوٹس لینے اور مدد کرنےکی اپیل کی ہے۔