اسرائیلی تحویل میں موجود عہد التمیمی کو پوچھ گچھ کے دوران ہراسیت کا سامنا

 
0
369

رام اللہ،10اپریل(ٹی این ایس):اسرائیلی حراست میں موجود 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کے گھر والوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی تحقیق کار پوچھ گچھ کے دوران عہد کو دھمکیاں دینے کے علاوہ اس کے جسم اور گوری رنگت پر تبصرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ایک شخص عہد کے انتہائی قریب ہو کر بات کر رہا ہے جب کہ عہد نے چپ سادھ رکھی ہے۔ عہد کے والد نے پوچھ گچھ کے دوران کے مختلف مناظر جاری کیے ہیں۔ عہد سے تحقیقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہیں۔قصور کا اعتراف کر لینے کی صورت میں عہد التمیمی کو آٹھ ماہ کی جیل کاٹنا ہو گی۔عہد کو 19 دسمبر کو مغربی کنارے میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب اس نے اپنے گھر کے باہر کھڑے دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لاتیں رسید کی تھیں۔