ٹرمپ ،پوٹن اگلی ملاقات آئندہ برس ہو گی،مشیر امریکی قومی سلامتی جان بولٹن

 
0
316

واشنگٹن26جولائی(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی سربراہ مملکت ولادیمیر پوٹن کے مابین اگلی ملاقات آئندہ برس ہو گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یہ بات قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن نے وائٹ ہاؤس میں بتائی۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی واشنگٹن میں صدارتی دفتر نے اعلان کیا تھا کہ ٹرمپ اور پوٹن رواں برس ستمبر اور دسمبر کے درمیان کسی وقت ملیں گے۔