اگر اثاثے بحال نہ کیے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے: افغان طالبان

 
0
513

افغانستان 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے7 ارب ڈالر کے اثاثے بحال نہ کیے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔

افغان نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہاکہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جو امارت اسلامیہ افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا، اگر امریکا نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تواپنی پالیسی پر نظر ثانی پر مجبورہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا صدر بائیڈن نے امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز میں سے آدھے نائن الیون متاثرین اور آدھے پیسوں سے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔