امریکا کا افغانستان کے اثاثے ضبط کرنا ڈاکہ مارنا ہے، چین

 
0
2843

بیجنگ 16 فروری 2022 (ٹی این ایس): چین نے افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو افغانیوں کے حق پر ڈاکہ قراردیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو شرمناک قرار دتیے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے تمام اثاثے فوری لوٹائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

یاد رہے امریکی صدر نے افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے مطابق افغانستان کے امریکا میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے خرچ کی جائے گی۔

جبکہ نصف رقم نائن الیون دہشت گردانہ حملوں میں متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ افغان شہریوں نے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔ امریکی صدر انہیں چرا رہے ہیں۔