خواجہ آصف سہہ فریقی مذکرات میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے

 
0
68198

بیجنگ،دسمبر 25 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین ، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے  ۔یہ بات چیت چین کے صدر شی چن پنگ کی جانب سے تینوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون مستحکم کرنے کے لئے سہ فریقی مذاکرات کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔سہ فریقی اجلاس کے علاوہ خواجہ محمد آصف چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی سے دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔