ایکسائز آفس ڈسٹرکٹ صوابی کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون

 
0
390

صوابی،اپریل 11(ٹی این ایس): ایکسائز آفس ڈسٹرکٹ صوابی کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون، محمد انور خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کے ہدایت پر پراپرٹی ٹیکس نادہندہگان کے خلاف کریک ڈائون شروع۔

تفصیلات کے مطابق  پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو بار بار نوٹسس جاری کرنے اور کئی بار مہلت دینے کے باوجود پراپرٹی ٹیکس نہ جمع کرنے پر طارق مسعود ای ٹی او ڈسٹرکٹ نے ہمراہ ایکسائز انٹیلجنس سیکشن مردان ریجن EIB-4 نے صوابی بازار ڈسٹرکٹ صوابی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندہگان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کرکے متعدد پراپرٹی ٹیکس یونٹس (جائیدادیں) سر بمہر (سیل) کر دیئے۔