تیز آندھی سے تاج محل کوشدید نقصان،12فٹ بلند مینار گر گیا 

 
0
368

آگرہ ،12اپریل(ٹی این ایس):بھارت کے شہر آگرہ میں گزشتہ شب تیزآندھی کے باعث تاج محل کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 130کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلنے والی آندھی سے جنوبی میناراورشاہی دروازے متاثر ہوئے ۔آندھی کے سبب تاج محل جنوبی دروازے کامینارگرگیاجبکہ چھوٹاسفیدگنبدبھی متاثر ہوا ۔تاج محل کے مرکزی دروازہ روضہ کا12فٹ بلندمیناربھی آندھی سے گرگیا ۔واضح رہے2016میں بھی تاج محل کاایک مینارمتاثرہواتھا۔تاج محل بھارت کے شہر آگرہ میں واقع ایک مقبرہ ہے۔ اس کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں کروائی تھی۔یہ تقریباً 1648ء میں مکمل تعمیر کیا گیا۔اس کی تعمیراتی طرز فارسی، ترک، بھارتی اور اسلامی طرز تعمیر کے اجزاء کا انوکھا ملاپ ہے۔ 1983ء میں تاج محل کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر نے عالمی ثقافتی ورثے میں شمار کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسے عالمی ثقافتی ورثہ کی جامع تعریف حاصل کرنے والی، بہترین تعمیرات میں سے ایک بتایا گیا۔