ڈپٹی کمشنر کورنگی کا وہاں ہیٹ اسٹروک  مرکز اور پولیو مہم کا جائزہ  

 
0
308

کراچی،اپریل 12 (ٹی این ایس):  ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ نے جمعرات کو  کئی مقامات کا دورہ کیا اور لوگوں کی  سہولیات سے متعلق اداروں اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر قائم کئے گئےمراکز  کے کام کا جائزہ لیا۔  ڈی سی نے  کرانگی کے علاقہ میں ہیٹ سٹروک مرکز کا دورہ کیا  اور وہاں ہیٹ اسٹروک سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا  جائزہ لیا ۔

ڈی سی کورنگی نے بعد ازاں  سب ڈویژن میں پولیو مہم کے انتظامات جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ  متعلقہ افسر ڈاکٹر راج کمار بھی تھے ۔