وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

 
0
302

کراچی،اپریل 12 (ٹی این ایس):  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے  جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں  ترکی کے سفیر اصحان مصطفی یرواکول کیساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ترکی کے قونصل جنرل ٹولگا یوسیک، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔