مائیک پومپیو کی بطور امریکی وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کا عمل جاری

 
0
504

واشنگٹن اپریل 14(ٹی این ایس)امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی طرف سے سی آئی اے کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی توثیق کا عمل جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پومپیو کو مختلف بین الاقوامی امور پر سینیٹ کے اراکین کے سوالات کا سامنا ہے۔ اس جرح کے دوران امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر نے اس تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ جنگ کے حامی ہیں اور مسلم مخالف احساسات رکھتے ہیں۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کے اتحادیوں کے تعاون سے طے شدہ ایران ڈیل کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔