روس میں ٹیلگرام میسنجر پر پابندی کا عدالتی حکم جاری

 
0
722

ماسکو اپریل 14(ٹی این ایس)ایک ملکی عدالت نے ٹیلگرام میسنجر سروس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں ریاستی مواصلات کے نگران ادارے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اْس نے ٹیلیگرام کی پیغام رسانی کی ایپلیکیشن تک رسائی محدود کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ یہ درخواست روسی سرکاری خفیہ اداروں کو ٹیلیگرام کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے خفیہ پیغامات تک رسائی دینے سے انکار کے بعد دائر کی گئی تھی۔