شام کے معاملے میں امریکی روسی جھڑپ کا امکان نہیں، حزب اللہ

 
0
1084

دمشق اپریل 14(ٹی این ایس)شامی صدر بشار الاسد کی اتحادی لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شامی معاملے میں روس اور امریکا کے درمیان کسی جھڑپ یا مکمل جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ قاسم نے مزید ایک بیان میں کہاکہ مکمل جنگ کی صورت حال تبھی پیدا ہو سکتی ہے جب امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم اپنے ہوش کھو بیٹھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مبینہ کیمیائی حملے کے تناظر میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف حال ہی میں طاقت کے ممکنہ استعمال کا اعلان کر دیا تھا۔