مریم نواز کے بیانات سے ایسا لگتاہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے،مریم نواز کے بیان پر چوہدری نثار علی خان کا ردعمل

 
0
364

اسلام آباد 14اپریل (ٹی این ایس)میاں نواز شریف کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالیسے مریم نواز کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے کہ ہر دوسرے دن مجھے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں کوئی نہ کوئی بیان داغ دیتا ہے۔ان کے بیانات سے ایسا لگتاہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا۔ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی ٹکٹ کا طلبگار ہو۔میری طاقت اللہ تعالی پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے 1985جوسے میرے ساتھ رہا ہے اور میں امید کرتاہوں کہ انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا اور اللہ تعالی ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔