امید ہے کم عمر بچی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

 
0
683

نیویارک اپریل 14(ٹی این ایس)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل Antinio Guterres نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کی آبروریزی اورقتل میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarricنے ذرائع ابلا غ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہوں نے گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والی بچی کی آبرو ریزی اور قتل کے حوالے سے مختلف رپوٹس دیکھی ہیں اور وہ پوری امید رکھتے ہیں کہ مجرموں کو گرفت میں لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آصفہ کو ضلع کٹھوعہ کے علاقے رسانا سے رواں برس دس جنوری کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ 17جنوری کو اسکی مسخ شدہ لاش علاقے کے جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے کرائم برانچ نے سپیشل پولیس افسر دیپک کھجوریہ اور دیگر بھارتی پولیس اہلکاروں کو بہیمانہ واقعے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انکے خلاف عدالت میں چارج شیٹ جمع کرا دی ہے۔