مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات ہونی چاہیے‘ اقوام متحدہ

 
0
901

اقوام متحدہ،03اپریل(ٹی این ایس):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ڈوجیرک نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کاہر حال میں تحفظ ہونا چاہیے ۔ چاہے وہ غزہ میں ہوں، جموں وکشمیر میںیا یمن میں ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ بنیادی اصول ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کے قتل کی بلا لحاظ رنگ ونسل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو جموں وکشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ ڈوجیرک نے کہا بین الاقوامی قانون کے مطابق رکن ممالک شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل نے رکن ممالک پر زوردیا کہ وہ اپنے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے راہیں تلاش کریں۔ بھارتی فورسز نے اتوار کو جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اسلام آباد اضلاع میں کم از کم سترہ کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔