وفاق المدارس پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے امتحانی ہال کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا معائنہ

 
0
356

چارسدہ اپریل 14(ٹی این ایس) وفاق المدارس پاکستان کے زیر اہتمام چلنے والے امتحانی ہال کا ڈپٹی کمشنر چارسدہ کا معائنہ، امسال ضلع چارسدہ میں 13612 طلبا و طالبات امتحان دے رہے ہیں جبکہ پورے ملک میں بیک وقت 3لاکھ پچاس ہزار طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قبائل اور گلگت بلتستان سمیت ضلع چارسدہ میں بھی وفاق المدارس کے زیر اہتمام متحانات شروع ہیں ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے جامعہ نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام ہال کا معائنہ کیا اس موقع پر طلبا اور اساتذہ سے پرچہ جات اورامتحانی سلیبس کے بارے میں معلوم کیااس موقع پر چارسدہ کے کوارڈینیٹر مفتی عبد الباسط نے ڈپٹی کمشنر منتظر خان کو بتایا کہ اس وقت ضلع چارسدہ میں 13612 طلباوطالبات 80 امتحانی ہالوں میں امتحانات دے رہے ہیں جن کے لئے509 نگران مقرر کی گئے ہیں جو ضلع چارسدہ میں 9376 طالبات ور2836 طلبا سے امتحان لے رہے ہیں ان میں 1400 حفاظ کرام بھی شامل ہیں اور پورے ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان بشمول قبائل میں 3 لاکھ پچاس ہزار طلبا وطالبات بیک وقت امتحان دے رہے ہیں اس موقع مولانا محمد ہاشم خان اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے اس موقع پر امتحانات پراطمنان کا اظہار کیا اور وفاق المدارس ملتان کے اس کاوش کو سراہا۔