کیمیکل واچ ڈاگ کی تحقیقات سے پہلے شام پر حملہ کیوں کیا؟برطانوی وزیراعظم پر شدید تنقید

 
0
353

لندن اپریل 15(ٹی این ایس)برطانوی وزیراعظم تھریسامیامریکی اتحادی افواج کے شام پر حملے کے بعد نئی مشکلات سے دوچار ہوگئیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھریسامے کو اتحادی امریکا کے ساتھ شام پر حملے میں پارلیمنٹ کی منظوری نہ لینا مہنگا پڑگئی ہے ۔برطانوی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شام پر حملے کے بعد وزاعظم نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں،تھریسامے کو کیمیکل واچ ڈاگ کی تحقیقات سے پہلے حملہ کرنے پر نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا۔