وزیر اعظم ، آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے، عباسی فوجی مشق “گلف شیلڈ 1”کی تقریب میں شریک ہونگے

 
0
358

اسلام آباد، اپریل 16 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔
وزیر اعظم ہاؤ س کی جانب جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ،جس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیربھی ان کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فوجی مشق “گلف شیلڈ 1”کی تقریب میں شریک ہونگے۔گلف شیلڈ 1 کی مشقوں میں24 ممالک شریک ہیں۔وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق  سعودی عرب پہنچنے پر ان کا استقبال گورنردمام پرنس سعود بن نائف السعود نے کیا۔

خیال رہے مشترکہ مشقیں سعودی عرب کے ساحلی شہرظہران میں ہورہی ہیں ،جس میں پاکستان کے بری ،نیوی اور فضائی افواج کے دستے شریک ہیں۔

نجی چینل’’جیونیوز‘‘کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان، شہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقات کرینگے اس کے علاوہ دونوں سربراہ عالمی رہنماوں سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔