اٹک خرد کنڈ پارک دریا کے مقام پر آئے ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک مرد دریا میں ڈوب  کر جاں بحق

 
0
1854

پشاور اپر یل  17(ٹی این ایس)سیر و سیاحت کے غرض سے اٹک خرد  دریا کے مقام پر آئے  ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور ایک مرد دریا میں ڈوب  کر جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے 15 افراد  پر مشتمل  خاندان  کنڈپارک میں پیکنک منانے آئے تھے  ان میں سے دو خواتین اور ایک مرد جن کے نام نائیلہ ولد محمد جمیل , ثناء ولد موجود گل بعمر 22اور15 سال, جبکہ نوجوان بنام نورجمیل ولد محمد جمیل جسکی عمر 28 سال تھی وہ بھی دریا میں ڈوب گئے ,دو خواتین کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ نوجوان نورجمیل کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122پشاور اور نوشہرہ کی دونوں ٹیمیوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔