آٹا لینے کی غرض سے گودام میں داخل ہونے والے بچے پر گودام مالک کا بہیمانہ تشدد،بچہ جاں بحق

 
0
824

سانگھڑ اپریل 18(ٹی این ایس): پیٹ کی آگ بجھانےمٹھی بھر آٹا لینے گودام میں داخل ہونے والا غریب اور  ذہنی  طور معذور  بچہ کو بد ترین تشدد کے باعث موت کی اندھیری وادیوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ کے ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والا ممتاز چانڈیو نامی یہ معصوم بچا پیٹ کی آگ بجھانے ایک آٹے کے گودام میں گیا تو گودام کے مالک و ملازمین نے اس پر بد ترین تشدد کیا جس کے نتیجہ میں اسکی جان نکل گئی۔ستم بالائے ستم یہ کہ  پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔