ڈی آئی جی مردان کا نوشہرہ سے تبدیل اور نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او زکے اعزاز میں ظہرانہ

 
0
528

مردان، اپریل 17(ٹی این ایس ):ڈی آئی جی مردان ریجن  محمد عالم شنواری نے تبدیل ہونے والے ڈی پی اوزڈاکٹر میاں سعید احمد، قاسم علی خان کی الوداعی اورنو تعینات ڈی پی او ز محمدخرم رشید اور شہزاد ندیم بخاری کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام پولیس کلب پولیس لائنز مردان میں کیا گیا۔اس موقع پر ڈی ائی جی مردان نے تبدیل ہونے والے ڈی پی اوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع کے لئے ان کی خدمات مثالی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان پولیس آفسران کی سربراہی میں پولیس کی کارکردگی مثالی رہی ہے، قیام امن اور جرائم پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کئے جو کہ قابل تحسین ہے، جرائم کے سد باب کیلئے ان کا کردار کلیدی رہا ہے جس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ۔

اس موقع پر تبدیل ہونے والے ڈپی اوز نے مردان ریجن پولیس کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔ان کے خدمات کے اعتراف میں ڈی ائی جی مردان نے ان کو اعزازی شیلڈ اور توصیفی اسناد و تحائف سے نوازہ ۔اس موقع پر ڈی پی اوز مردان ،صوابی ،نوشہرہ اور چارسدہ ،چاروں اضلاع کے ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز و دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے ۔