حریت رہنماء ظفر اکبر بٹ کی طرف سے  عظیم مجاہد آزادی ایس حمید کو 20 ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش

 
0
408

سرینگر، اپریل  18 (ٹی این ایس): کشمیرکے سینئر مزاحمتی قائد اور جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے ایس حمید کو  ان کی 20 ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے، اخبارات کے لئے جاری اپنے ایک  بیان میں ظفر اکبر بٹ نے رواں تحریک مزاحمت کے کارواں میں ایک نئی روح پھونکنےاور مزاحمتی قیادت کے مابین اتحاد و اتفاق کے لئے زبردست کوششیں کرنے والے شہید ایس حمید کو انکی 20 ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ان کی زندگی کا ہر پہلو کشمیری عوام کو مدت مدید تک رہنمائی کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا مرحوم رہنما نے رواں تحریک مزاحمت کے دوران انتہائی تکلیف دہ ٹارچر اور مصائب کو پامردی ،وسعت قلبی اور ایثار و قربا نی جھیلا مگر  تھریک آزادی کے نظریہ پر قطعا کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔