اٹھویں ویج بورڈ کااعلان، مریم اورنگزیب نے نوٹیفکیشن PFUJ کے صدر افضل بٹ کے حوالے کیا،ویج بورڈ کا اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوں کا قرض چکایاہے: مریم اورنگزیب

 
0
1077

آج کراچی سے خیبر تک پورے پاکستان کے میڈیا ورکرز کے لئے بڑی خوشی اور حقیقی کامیابی کا دن ہے: افصل بٹ

حکومت نے وعدہ پورا کردیا، صدرنیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری

اسلام آباد، اپریل  18 (ٹی این ایس):  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت مریم اورنگزیب نے اٹھویں ویج بورڈ کااعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے حوالے کیا اور کہاکہ صحافیوں کی طویل جدوجہد کی بدولت سولہ سال بعد آج اٹھویں ویج بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا، ان کا کہناتھاصحافیوں کی معاشی صورتحال اور میڈیا مالکان کے رویوں کی وجہ سے صحافتی تنظیموں نے کلیدی کردارادا کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بطوروزیر اطلاعات میری کامیابی کا راز صحافیوں کے ساتھ بہترین روابط ہیں۔

پی ایف یوجے کے صد رافضل بٹ نے کہا کہ آج کراچی سے خیبر تک پورے پاکستان کے میڈیا ورکرز کے لئے بڑی خوشی اور حقیقی کامیابی کا دن ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پوری وفاقی کابینہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کااٹھویں ویج بورڈ کی منظوری میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے ویج بورڈ کا اعلان کرکے کوئی احسان نہیں کیابلکہ صحافیوں کا قرض چکایاہے۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھاؤسے گزرا ہے اس ملک کی بنیادجمہوریت سے رکھی گئی تھی انہوں نے مزید کہا کہ ہم جولائی میں جمہوریت کے مسلسل د س سال منائیں گے۔

نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری نے کہا کہ 9اپریل کو پورے پاکستان سے پی ایف یوجے کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے تھے۔اسی دن مریم اورنگزیب نے جمہوری روایا ت کی پاسداری کرتے ہوئے مسلسل5گھنٹوں تک صحافیوں کے قائدین سے کامیاب مذاکرات کے بعد آٹھویں ویج بورڈ کی وفاقی کابینہ سے منظوری کا اعلان کیا تھا جس کا آج انہوں نے باقائد ہ طور اعلا ن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز کے لئے آج کا دن حقیقی معنوں میں کامیاب ثابت ہوا۔

پی ایف یوجے کے جنرل سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے کہا کہ حکومت نے جاتے ہوئے میڈیا ورکرز کے لئے بڑا کارنامہ سرانجام دیا، آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان قابل تحسین مگر الیکڑانک میڈیا سے متعلق  باقی دو مطالبات پر بھی عمل کرنا ضروری ہیں۔ جس پر وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کے پاس وقت کی کمی ہے۔جتنی جلدی ہوسکے سمری تیار کرکے بھجوادیں تاکہ اس پر  مزید کارروائی کے لئے پارلیمنٹ کو جلدی بھیجوائی جاسکے۔

سیکرٹری این پی سی شکیل انجم نے اس موقع پر  کہا کہ میڈیا ورکرز جن میں زیادہ تر کی تنخواہیں 12ہزار کے قریب ہیں۔اس معمولی سی تنخواہ پر گھر کے اخراجات کیسے چلتے ہیں؟آٹھواں ویج بورڈ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے حقیقی کامیابی کا دن ہے۔