ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کا کورنگی کے مختلف علاقوں میں ہنگامی دورہ، میرے ڈسٹرکٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا، عبدالواجد شیخ

 
0
600

کورنگی،(ٹی این ایس ): ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کا ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقوں کا ہنگامی دورہ، ہنگامی دورے کے دوران عبدالواجد شیخ نے  غیر قانونی طور پر چلنے والے واٹر ہائڈرینٹ کے خلاف سخت ایکشن لیا ، ہنگامی دورے کے دوران  کورنگی چکرا گوٹھ پر قائم غیر قانونی واٹر ہائڈرینٹ مسمار  9 واٹر ٹینکر اور متعدد گاڑیاں قبضے میں لے لیں ۔ غیر قانونی واٹر ہائڈرینٹ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔اس ضمن میں ان کا کہنا  تھا کہ میرے ڈسٹرکٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر کورنگی عبدالواجد شیخ کے ہنگامی دورے میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد وسیم الدین اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی مختیار کار کورنگی احمد میمن واٹر بورڈ کے افسران اور ایس پی لانڈھی شعبان علی اور پولیس کی بھاری نفری بھی ساتھ تھی۔