حوثیوں کی یمنی عوام پرزکوۃ خمس نافذ کرنے کے لیے قانون سازی

 
0
567
Houthi followers wave their weapons as they attend a rally to show support to the Palestinians in Sanaa, Yemen November 6, 2017. REUTERS/Khaled Abdullah

صنعاء، اپریل 19(ٹی این ایس):یمن میں حوثیوں کے ایک پارلیمانی ذریعے نے بتایا ہے کہ حوثی حکام نے زکوٰۃ سے متعلق مروجہ قانون میں اپنی نام نہاد پارلیمنٹ کے ذریعے ترمیم کی کوششیں شروع کی ہیں۔ ترمیم کے ذریعے حوثی یمنی عوام پر زکوۃ خمس یعنی آمدن کا بیس فی صد آل نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی اولاد میں تقسیم کیا جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق زکوۃ خمس کاقانون نافذ کرنے کیلیے حوثی زیدی شیعہ مسلک کی تاویلات کا سہارا لے رہا ہے۔حوثی رکن پارلیمان احمد سیف حاشد نے اپنے بیان میں کہا کہ زکوٰۃ کے قانون میں ترمیم کے بعد عوام سے حاصل ہونے والی زکواۃ میں سے بیس فی صد حوثی لیڈرشپ اور اس ن کے معاونین کو دی جائے گی۔حاشد کا کہنا تھا کہ ترمیم آئینی بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت خمس کے مصارف سورۃ الانفال کی آیت41 للہ ولرسولہ ولذی القربہ والیتامہ والمساکین وابن السبیل کے تحت مقرر کیے گئے ہیں۔