تنگوانی: انسانی حقوق کی تنظیم ،ایچ آرجی ڈی اوکے مرکزی دفتر  کاافتتاح،  لوگوں سے ہر قسم کے ظلم  و جبر کے بارے  میں شکایت کرنے کی اپیل

 
0
380

تنگوانی، اپریل  19 (ٹی این ایس):  تنگوانی انسانی حقوق کی تنظیم ،ایچ آرجی ڈی اوکے مرکزی دفتر  کاافتتاح مرکزی رہنماعبدالوہاب عباسی اورسندھ کےصدرعلی نےکیا۔اس موقع پرضلع صدربابوسموں اور  جنرل سیکریٹری احسان علی سمون سمیت مقامی عہدیدارموجودتھے۔اس موقع پررہنماؤں نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ضلع کےاندرہرظلم اورناانصافی کےخلاف آواز بلندکی جائے کسی بھی شہری کیساتھ  کوئی زیادتی ظلم اورناانصافی ہوتوفوراًاسکی مددکرنے کیلئےاس کےپاس پہنچ جائیں۔

آفیس کےاندرکمپلینٹ سینٹربھی کھولاگیاہےعوام سے کہا گیا ہے کہ جہاں پرظلم ہورہاہو تواس دفتر ھذا میں رپورٹ کیا جائے خاص طورپر عورتوں پر الزامات  اور سیاہ کاری کرکےقتل کئے جانے عطائی ڈاکٹرکی لوٹ مار  اور لینڈمافیا سمیت جوبھی شہری مسائل ہوں ان کا نوٹس لیکر  ان کے حق میں قانونی جنگ لڑی جائے گی۔