کندھکوٹ: سماجی تنظیم کی کوششوں کے سبب سرکاری اسکولوں میں پانی کے 50 نل لگانے کی  مقامی حکومت سے منظوری

 
0
407

تنگوانی، اپریل  19 (ٹی این ایس):  تنگوانی کندھکوٹ میں سماجی تنظیم سرسواورآرایس پی این کی جانب سےسرکاری اسکولوں میں بہترماحول اوربہترسہولتوں  کےحوالےسےکارنر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈم شمائلہ،نعمت اللہ شیخ،آپارشیدہ کھوسو،احمدخان سمیجو،سرفرازاحمدچنہ سمیت دیگرنےشرکت کی۔ اجلاس کےبعدضلع کونسل کےوائس چیئرمین انجنیئرنویدخان گولوکی کوششوں سےاسکولوں کے اندرپانی کے 50نلکے منظور کروائے جسکولگانےکی شروعات گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہمرادبجارانی میں کیاگیا۔

اس موقع پرسماجی اداروں کےرہنماؤں اورضلع کونسل کےوائس چیئرمین نویدخان گولونےخطاب کرتےہوئےکہاکہ تعلیم کی بہتری اوربھلائی میں ہرممکن  کوشش کی جائیگی۔تعلیم کےبغیرترقی مکمل نہیں ہےجس کی وجہ سےاسکول کےاندراچھاماحول بنایاجائے اور زیادہ سےزیادہ بچوں کواسکولوں اندرداخل کراکےاپناقومی فرض پوراکیاجائے۔