پشاور ،دو نوسرباز موبائل شاپ سے 75ہزار روپے مالیت کا قیمتی موبائل لے اڑے

 
0
35998

پشاور اپریل 20(ٹی این ایس)پشاور کے علاقے فردوس بازار میں واقع گل شاپنگ سنٹر سے دو نوسرباز قیمتی موبائل لے اڑےتفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز فردو س بازار میں واقع موبائل سنٹر گل سنٹر میں پیش آیا جہاں پر دو نوسرباز موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور موبائل فون دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

دکاندار نے پچھتر ہزار روپے مالیت کاسام سنگ ایس ایٹ دکھایا اسی دوران دیگر گاہک بھی آگئے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نوسرباز موبائل اٹھا کر فرار ہوگئے۔دکان پرموجود کیمروں کی مدد سے پولیس نے ابتدائی تفیش کے لئے ضروری معلومات حاصل کر لی ہیں پولیس کے مطابق یہ نوسرباز افغان مہاجر لگ رہے ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔