پنجاب پولیس میں نئی تعیناتیاں، 10 افسران کے وتبادلے کردیئے گئے

 
0
693

لاہور،اپریل 22(ٹی این ایس):پنجاب پولیس  کے 10 افسران کے وتبادلے کردیئے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہوئے نوٹیفکیشن کےمطابق ایس ایس پی محمد اطہر وحید اے آئی جی ٹریننگ،ایس ایس پی محمد کاشف مشتاق کانجو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب،ایس ایس پی شارق کمال صدیقی اے آئی جی کمپلینٹس سیل،ڈاکٹر انوش مسعود ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن لاہور،محمد ناصر سیال ایس پی سی آئی اے فیصل آباد،محمد اشفاق ایس پی لیگل پولیس کالج سہالہ،سکندر مرزا ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن،امتیاز احمد بھلی ڈی ایس پی انسداددہشتگردی انویسٹی گیشن اسکواڈ لاہور اور سید علی رضا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی محمد ضیا ءاللہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔