پشاور: جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا

 
0
366

پشاور،اپریل 22(ٹی این ایس):پشاور کے علاقے گھنٹہ گھر میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کو وحشیانہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور اپنے ذمہ دارانہ کام کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے سے جڑے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ وقار احمد ولد منظور احمد سکنہ یوسف آباد نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے تھانہ کوتوالی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گھنٹہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان ظہرالدین ، خطیب الدین پسران محمد اسماعیل ساکنان کاکشال اور مسعود حسین ولد منظور حسین ساکں سٹی ٹاؤن نے اکر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اس پر فائرنگ کر دی 9mm سے فائر کی گئی گولی سے وہ شدید زخمی ہو گیا مجروح نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھ ان کا جائداد کا تنازعہ چلا آ رہا تھا جو جو واردات کے بعد فرار ہوگئے اسے مقامی افراد نے فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا بعد ازاں پولیس نے زمدارانہ کام مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے سے جڑے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے