نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں ٗ لندن کی جائیداد بچانے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ٗفواد چوہدر ی

 
0
362

مانچسٹر اپریل 23(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں ٗ لندن کی جائیداد بچانے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ پیر کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں۔فواد چوہدر ی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کیلئے تیار ہو رہی ہے۔