فیصل آباد میں انسانیت مر گئی

 
0
350

فیصل آباد ،اپریل 25(ٹی این ایس) : فیصل آباد میں انسانیت مر گئی۔ سفاک باپ نے نابینا بچہ پیداہونے پر نومولود کو قتل کردیا،بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بچے کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ فیصل آباد کی شاداب کالونی میں پیش آیا۔جہاں شاداب کالونی کے رہائشی کے گھر نابینا بچہ پیدا ہوا تھا جس پر ملزم سخت نالاں تھا اور اس نے نابینا بچہ پیدا کرنے پر اپنی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ۔

اسی جھگڑے میں ملزم نے اپنے نومولود بچے کو چارپائی سے اٹھا کر زمین پر پٹخا تھا جس کے بعد بچے کے منہ سے خون نکلنا شروع ہو گیا تھا ۔نومولود کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔بچے کے نانا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ جھنگ بازار میں درج کر لیا گیا ہے جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔