سپریم کورٹ ،حکومت کو تھائی لینڈ اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی فوری واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت

 
0
305

اسلام آباد،اپریل 25(ٹی این ایس) : سپریم کورٹ نے حکومت کو تھائی لینڈ اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی فوری واپسی کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے تھائی لینڈ اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی ۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام ممالک کے ساتھ کی گئی معاہدوں کو بحال کر دیا ہے یہ معاہدے سابق وزیر داخلہ نے ختم کیے تھے ، اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو حل کرنے کیلیے فوری اقدامات کرے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔