تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست خارج

 
0
325

لاہور اپریل 26(ٹی این ایس)لاہور ہائیکورٹ نے 29 اپریل کو تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔درخواست زوہیب عمران شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کو قومی ورثہ قراردیا گیا ہے اور قومی ورثے کو تحفظ بھی حاصل ہے،درخواست میں کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے سے گریٹ اقبال پارک کی خوبصورتی تباہ ہو جائے گی،عدالت سے استدعا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسہ کہیں اور منتقل کرنے کا حکم دیاجائے۔ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جلسے روکنا حکومت کا کام ہے ،آپ سنجیدہ وکیل ہے اورآپ سے سنجیدہ درخواستوں کی امید رکھتے ہیں۔