سورن سنگھ قتل کیس,پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلدیو کمار قتل کے کیس سے بری

 
0
19908

پشاور اپریل 26(ٹی این ایس)عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی بلدیو کمار کو قتل کے کیس میں بری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بلدیو کمار کو وزیر اعلی کے مشیر سورن سنگھ کے قتل کیس میں بری کر دیا ہے۔بلدیو کمار سمیت 6ملزموں کو سورن سنگھ کے قتل کیس میں عدم ثبوت پر بری کر دیا گیا ہے۔عدالت نے بلدیو کمار کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ مقتول سورن سنگھ اقلیتی امور کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر بھی تھے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بلدیو کمار کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف بونیر کی مقامی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ہیں۔ورن سنگھ کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار کا نام آنے کے بعد تحریک انصاف نے ان سے لاتعلقی ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کی کوشش بھی کی تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ اب ایسا ممکن نہیں۔