برلن میں بین الاقوامی ائیر شو2018 کا افتتاح،50 سے زائد ممالک اپنے جدید اور نئی ٹکنالوجی سے لیس جنگی جہاز و ساز وسامان کی نمائش کر رہے ہیں

 
0
414

برلن، اپریل 27 (ٹی این ایس): جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی ائیر شو2018 کا افتتاح بدھ کو جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے کیا ۔نمائش میں 50 سے زائد ممالک اپنے جدید اور نئی ٹکنالوجی سے لیس جنگی جہاز و ساز وسامان جس میں جہاز، ائیر بس، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز سمیت دیگر آلات شامل ہیں۔
انجیلا مارکل نے آئر شو کے افتتاح کے بعد جہازوں سمیت دیگر اسٹال کا دورہ کیا۔ شو کے آغاز میں ہی جرمنی اور امریکی فضائیہ کے جہازوں کے کرتب دکھاتے ہوئے شرکاء نمائش سے داد وصول کی جبکہ امریکن کپمنی نے A350 ائیر بس کی نمائشی پرواز کے ساتھ مختلف ہیلی کاپٹروں کی نمائشی پروازیں بھی کیں۔
نمائش اتوار تک جاری رہے گی جبکہ جرمنی فضائیہ کی جانب سے عوام کی دلچسپی کے لیے جہازاڑانے کے خواہش مندوں کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ جرمنی ہر دو سال بعد ائیر شو کا انعقاد کرتا ہے جس میں نئے اور جدید طرز کے جہازوں اور دیگر سیکورٹی آلات سمیت جنگی سازوسامان کی نمائش کی جاتی ہے۔ ائیر شو میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مندوبین سمیت تین ہزار سے زائد صحافی و ابلاغ عامہ کے نمائندے، جہازی صنعتوں سے وابستہ دنیا بھر کی مختلف کمپنیز سمیت پرائیویٹ طرز پر استعمال کرنے والے تاجروں کی کافی تعداد شرکت رہی ہے۔ برلن پولیس نے ائیر شو کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔