بجٹ سے چند گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر مقرر

 
0
349

اسلام آباد اپریل 27(ٹی این ایس): صدر ممنون حسین نے مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔مفتاح اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آج (جمعہ کو) وفاقی بجٹ پیش کیا جانا ہے اور مفتاح اسماعیل قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گے ۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل کے پاس مشیر خزانہ کا عہدہ تھا تاہم بجٹ تقریر کیلئے ان سے خصوصی طور پر وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نہ تو رکن قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی ارکان کے ووٹوں سے منتخب شدہ سینیٹر ہیں۔خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنایا گیا تھا جبکہ ہارون اختر اور مفتاح اسماعیل بھی وزارت خزانہ میں ہی کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ تینوں حضرات میں بجٹ تقریر کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوا ہے۔