فواد حسن فواد آشیانہ سکینڈل کی تحقیقات میں نیب کے سامنے پیش ،ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی

 
0
317

تفتیش کے دوران فواد حسن فواد نے کئی دستاویزات بھی پیش کیں،بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ‘ ذرائع
لاہوراپریل 27(ٹی این ایس)وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم نے فواد حسن فواد سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ تفتیش کے دوران فواد حسن فواد نے کئی دستاویزات پیش کیں ۔نیب کی ٹیم نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں فواد حسن فواد سے سوالات پوچھے۔ نیب ٹیم نے سوال نامہ کے جوابات طلب کرتے ہوئے بیان بھی ریکارڈ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں اور آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کرتے ہوئے مطلوب ریکارڈ بھی طلب کیا۔ یاد رہے کہ فواد حسن فواد کو مذکورہ تحقیقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری ٹو امپلیمنٹیشن طلب کیا گیا ہے ۔