کورنگی ڈھائی نمبر الفياض اسکول،پرنسپل نے 10 سالہ بچے کو 9 گھنٹے اغوا کرکے تشدد کيا

 
0
663

کراچی،اپریل 27(ٹی این ایس):کورنگی ڈھائی نمبر الفياض اسکول کی پرنسپل نے 10 سالہ بچے کو 9 گھنٹے اغوا کرکے تشدد کيا ۔ اسکول ميڈم قمر نے شام 5 بجے سے رات 3 بجے تک کمرے ميں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنايا ۔تفصیلات کے مطا بق تشدد کا نشانہ بنے والے بچے اويس کی والدہ اسکول میں ماسی کا کام کرتی تھی۔ ماسی کی ملازمت چھوڑنے کی وجہ سے بچے پر واشنگ مشين چوری کرنے کا چھوٹا الزام لگايا۔ اسکول ميڈم قمر نے اپنے گھر میں خود عدالت لگا کر کمسن اويس کو اپنے دو بيٹوں شعور ، نوازش اور دو بھتيجوں سے تشدد کروايا ۔ کمسن اويس کے جسم پر تشدد کے نشانات واضع ديکھے جا سکتے ہيں ۔ زمان ٹاون پوليس نے بااثر اسکول ميڈم کے خلاف کوئی کاروائی نہيں کی۔