کبیروالا ، ٹریکٹراورموٹرسائیکل میں تصادم‘ 4 افراد جاں بحق

 
0
334

خانیوال اپریل 28(ٹی این ایس) صوبہ پنجاب کے علاقے کبیر والا میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیروالا میں موٹرسائیکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق صابر اپنے کزنز کے ہمراہ موٹرسائیکل پرعبدالحکیم جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائکل ٹریکٹر سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل پرسوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کیمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صابر، جمشید، مزمل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اوران کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔خیال رہے کہ 5 اکتوبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 ستمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین میں موٹرسائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔