سرگودھا، آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ،گاڑی تباہ

 
0
362

سرگودھا اپریل 28(ٹی این ایس)سرگودھا کے نواح میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیااور گاڑی تباہ ہو گئی تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہاں قصبہ مڈھ رانجھاکے قریب پٹرول پمپ کھڑا آ ئل سے بھرے ٹینکرمیں اچانک آگ لگ گئی اس آتشزدگی سے ڈرائیور محفوظ اور گاڑی جل گئی تاہم آگ پر قابو پا کر بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا مصروف کاروائی ہے۔