وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، مولا بخش چانڈیو

 
0
269

کراچی ،29 اپریل ( ٹی این ایس ): پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارے وزراء کو دوسرے ممالک میں نوکری کرنے پر شرم آنی چاہیے، قانونی محاذ میں شکست کے بعد ن لیگ تصادم کی طرف جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود اداروں کےخلاف باتیں کررہے ہیں، جب حکومت کی رٹ ہی نہیں ہے تو اقتدار میں کیوں بیٹھے ہیں؟کیوں اب تک اپنے وزراء بٹھا رکھے ہیں، بہتر ہوتا نوازشریف اداروں کو تنقید کے بجائے خاموشی سے گھر لوٹ جاتے اگر نواز شریف قبل از وقت انتخابات کرا دیتے تو ان کی رسوائی کم ہوجاتی۔