وزیر اعظم اور وزیر اعلی شہباز شریف کے احکامات (کے الیکٹرک) پاور سپلائی کمپنی نے ہوا میں اڑہا دیے

 
0
301

 

کراچی، 29 اپریل ( ٹی این ایس  ): وزیر اعظم اور وزیر اعلی شہباز شریف کے احکامات (کے الیکٹرک) پاور سپلائی کمپنی نے ہوا میں اڑہا دیے جس کے بر عکس  لوڈشیڈنگ کا عذاب کراچی کے شہریوں کا مقدر بن گیا ہے  ۔ تفصیلات کے مطابق    مختلف علاقوں میں رات سے بجلی کی آنکھ مچھولی جاری ہے ، چھٹی والے دن بھی صبع سویرے شہری بجلی کی بندش سے نہ بچ سکے  ۔ رات جاگ کر گزارنے والے شہری چھٹی والے صبح بھی جاگ کر گزارنے پر مجبور۔اس   موقع پر (کے الیکٹرک) کی جانب سے  کہنا ہے کہ  ہمارا  اپنی مشینیں چیک کرنے کا  سلسلہ جاری ہے   ۔ اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان جہاں ہسپتالوں کا دورہ کرکے از خود نوٹس لے رہے ہیں، تو  کراچی کے  مقامی اور شہری حلقوں نے اسے غنیمت جانتے  ہوئے  چیف جسٹس آف  پاکستان  سے کراچی کے 1 1/2 کروڑ آبادی  کو  Kالیکٹرک سے نجات دلانے اور سرکاری تحویل میں لینے کےحکم کا مطالبہ کر دیا ۔