ووٹوں کے لیے داعش کے خلاف جہاد کا نام استعمال نہ کیا جائے،عراقی شیعہ رہنماء

 
0
414

بغداداپریل 30(ٹی این ایس)اگرچہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم سیاسی جماعتوں اور انتخابی بلاکوں کے درمیان گرما گرمی کی فضا میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسی حوالے سے عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے ہادی العامری کی سربراہی میں بننے والے انتخابی الائنس الفتح کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی مہم میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے نام سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ الصدر نے الفتح الائنس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ووٹوں کے حصول کے لیے الحشد الشعبی اور داعش کے خلاف جہاد کا نام استعمال نہ کیا جائے۔ بالخصوص جب کہ داعشیوں کے خلاف جنگ اور اس میں کامیابی یہ صرف اللہ کا فضل اور مذہبی علمی شخصیات کے طفیل ہے۔ ہم اور آپ صرف سپاہی ہیں اور بے ہودہ ملیشیاؤں کی اس میں کوئی نوازش نہیں۔الصدر کے مطابق الفتح الائنس کی تشکیل نجف کے دینی مرجع کی نافرمانی ہے۔