مزدوروں کا عالمی دن (کل )منایا جائے گا،عام تعطیل ہو گی

 
0
1054

لاہور اپریل 30(ٹی این ایس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج یکم مئی (منگل ) کو منایا جائے گا،حکومت کی طرف سے ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ۔ا س دن کی مناسبت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوں گی جبکہ محکمہ لیبر سمیت مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین مزدوروں کے حقوق کو موضوع بنائیں گے۔ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے، بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔ یہ دن یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے دوران جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔