بلاول بھٹو کی کوت لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات پر مریم نواز کا اظہار تشکر

 
0
814

, بلاول کی فکرمندانہ سوچ قابل قدرہیں‘مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کا ٹوئٹ , بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کر کے انسانی اقدار ،معاشرتی روایات کی ترجمانی کی ہے‘آصف کرمانی

لاہور مارچ 11 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں بلاول بھٹو کی بہت شکر گزار ہوں، انکی فکر مندانہ اور مدبرانہ سوچ قابل قدر ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹوکی نیک خواہشات کیلئے دعاگوہوں ،اللہ آپ کو سلامت رکھے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کر کے انسانی اقدار اور معاشرتی روایات کی ترجمانی کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) بلاول بھٹو کے کوٹ لکھپت جانے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو اپنی مرضی کا ڈاکٹر اور ہسپتال منتخب کرنے کا حق ہے ، حکومت نواز شریف کے علاج میں مجرمانہ تاخیر کی ذمہ دار ہے ۔