محمد نوازشریف (کل )ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرینگے

 
0
655

اسلام آباد اپریل 30(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف (کل)منگل یکم مئی کو ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں کے شیڈول کے مطابق نوازشریف (آج)یکم مئی کو ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ذرائع کے مطابق جلسہ سے میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا خطاب بھی متوقع ہے ۔شیڈول کے مطابق نوازشریف دو مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور انتخابی مہم چلاتے ہوئے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی اپنے موقف کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے۔