تنگوانی،30 اپریل (ٹی این ایس ): تنگوانی تھانے کے حدود گاؤں مانجھی قمبرانی میں پیسوں کی لین دین پر بہلکانی اور قمبرانی گروہوں میں شدید تصادم۔دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر شدید لاٹھیاں بر سائی ،لاٹھیوں کے وار سے دوخواتین سمیت 10 افراد کو گہری چوٹیں آئیں ۔لاٹھیوں کے وار سے زخمی ہونے والے افراد کو تنگوانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں بخت علی ، ریاض ، فاروق وحید نیاز اور ارشاد قمبرانی شامل ہیں ۔